کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی نے سیف سٹی کا پول توڑا

کوٹ ادو میں ٹریکٹر ٹرالی نے سیف سٹی کا پول توڑا

ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کی

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایک نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے کوٹ ادو کے کالی پل پر نصب سیف سٹی پول KAD-01 کوٹ کر مارا، جس کے نتیجے میں پول شدید نقصان کا شکار ہوا۔ متاثرہ پول کی مالیت 3 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔متاثرہ پول کے حوالے سے سیف سٹی کوٹ ادو کے منیجر الیاس ادریس نے تحریری درخواست پولیس کے حوالے کی، جس میں بتایا گیا کہ ٹریکٹر ٹرالی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے تھانہ سٹی کوٹ ادو کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش کی اور مقدمہ سردست صورت جرم 279، 427 اور 341 ت پ کے تحت درج کر لیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد تھانہ سٹی کی ٹیم نے مزید تفتیش کا آغاز کیا اور متاثرہ پول کے نقصان کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا۔پولیس اب نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور اور ٹرالی کی تلاش میں مصروف ہے ۔ عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی نے واقعے کا مشاہدہ کیا یا ٹرالی کے بارے میں معلومات ہیں تو فوری طور پر تھانہ سٹی کو اطلاع دیں تاکہ ملزمان جلد از جلد گرفتار ہو سکیں اور نقصان شدہ سیف سٹی پول کی مرمت ممکن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں