شہری کے رقبہ پر قبضے کا الزام دودرجن افراد پر مقدمات

 شہری کے رقبہ پر قبضے کا الزام دودرجن افراد پر مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر)صدر شجاع آباد اور صدر جلالپور پولیس نے شہری کے رقبہ پر قبضہ کرنے کے الزام میں 20 نامزد اور۔۔۔

 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔صدر شجاع آباد پولیس کو خضر عباس نے بتایا کہ ملزم شریف، عبدالمجید، عبدالقادر اور دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر قبضے کی کوشش کر رہے تھے ۔ صدر جلالپور پولیس کو میاں محمد ندیم نے بتایا کہ ملزم اکبر، اویس، ناصر، عدنان اور دیگر ملکیتی رقبہ پر قبضہ کرنے کے لئے داخل ہوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں