گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول لاڑکے 2 اساتذہ کی خدمات معطل
ملتان (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لاڑ میں سکول انتظامیہ نے دو سینئر اساتذہ کی خدمات فوری طور پر سرنڈر کر دی ہیں اور۔۔۔
انہیں آئندہ تعیناتی کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ (جغرافیہ) امجد حسین پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے دفتری ریکارڈ اپنے کنٹرول میں لے کر واپس کرنے سے انکار کیا، منظور شدہ ٹائم ٹیبل کی مخالفت کی، شوکاز نوٹسز کے غیر تسلی بخش جوابات دیئے ۔سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ (شماریات) عزیر رضا پر الزام ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں کلاسز لینے میں کوتاہی کرتے ، دیر سے آتے ، بغیر اجازت سکول چھوڑ دیتے اور سرکاری مراسلات وصول کرنے سے انکار کرتے تھے ۔