ڈیلی ویجز سیورمین کی 180آسامیوں پر انٹرویوز مکمل

ڈیلی ویجز سیورمین کی 180آسامیوں پر انٹرویوز مکمل

بھرتیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر ہوا، ذیشان گوندل

ملتان (خصوصی رپورٹر)واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ملتان کے ہیڈ آفس میں ڈیلی ویجز سیورمین کی 180 آسامیوں کے لئے 570 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے گئے ۔انٹرویوز ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ذیشان شوکت گوندل کی زیر نگرانی منعقد ہوئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی عمر ظفر گورمانی اور ایکسیئن رانا اکرام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ذیشان شوکت گوندل نے کہا کہ بھرتیوں کا عمل مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور میرٹ کی بنیاد پر جاری ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کا سیاسی دباؤ، سفارش یا ذاتی اثر و رسوخ قبول نہیں کیا جائے گا اور صرف اہل و مستحق امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والا عملہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا ملتان شہریوں کو بہتر سیوریج اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور شفافیت و دیانتداری ہی ادارے کی پہچان ہے ۔ بھرتیوں کا یہ مرحلہ انہی اصولوں کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں