گراں فروشی پر دکانیں سیل، جرمانے عائد

گراں فروشی پر دکانیں  سیل، جرمانے عائد

جہانیاں (نمائندہ دنیا) پیرا فورس نے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر صدر بازار میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔۔۔

 جبکہ کئی دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔تفصیل کے مطابق پیرا فورس کی ٹیموں نے صدر بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا اور سرکاری نرخنامہ چیک کیا۔ دوران چیکنگ کئی دکاندار مقررہ قیمتوں سے زائد رقم وصول کرتے پائے گئے جس پر موقع پر قانونی کارروائی کی گئی۔ بعض دکانیں سیل کی گئیں جبکہ متعدد افراد کو جرمانے بھی کیے گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بازاروں کی روزانہ بنیاد پر نگرانی جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں