ستھرا پنجاب مہم پر سوالات گراؤنڈ کچرے کا ڈھیر بن گیا
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)صوبائی حکومت کی صفائی مہم ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے دعوے شہر میں سوالیہ نشان بن گئے ۔۔۔۔
کچی منڈی لیاقت پورہ گراؤنڈ انتظامی غفلت کے باعث کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ ساتھ قائم فلتھ ڈپو سے اٹھنے والا شدید تعفن علاقہ مکینوں کے لیے اذیت کا سبب بن رہا ہے ۔مکینوں کے مطابق کئی روز سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا گیا جس کے باعث گراؤنڈ میں کھیلوں اور سماجی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔