ملک ذوالفقار وڈ مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئی

ملک ذوالفقار وڈ مرحوم  کی اہلیہ انتقال کرگئی

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا)ٹبی وڈاں میں ملک ذوالفقار وڈ مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئی۔ مرحومہ سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی وڈاں ملک امیر وڈ، ملک نواز وڈ، ملک ریاض، ملک اعجاز، رمضان، ملک حق نواز اور ممتاز وڈ کی والدہ تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹبی وڈاں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں رہنما مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے ملک شاہ محمد جوئیہ،سابق صوبائی وزیر رانا اعجاز احمد نون،رہنما تحریک انصاف ملک اعجاز گڈن میاں مقصود عاقل جبلہ ،جنرل سیکرٹری الیکٹرک میڈیا محمد مشتاق جھلن نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں