قصابوں کے خلاف کارروائی، بھاری جرمانے
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ناصر حسین عثمانی اور ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر رضوان بابر نے کرم پور کے مختلف بازاروں میں قصابوں کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران گوشت کی قیمتیں اور سرکاری نرخ نامہ چیک کیے گئے اور زائد نرخ وصول کرنے والے قصابوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔