محکمانہ غفلت پر ایکشن ایس ایچ او حویلی کورنگا معطل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے محکمانہ غفلت پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حویلی کورنگا محمد ذکریا گجر کو معطل کر دیا۔
ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا کر کلوز ٹو لائن کر دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او محمد عابد نے واضح کیا ہے کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس افسران کو ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینا ہوگی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت یا لاپرواہی کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکے۔