وہاڑی شہر میں پیشہ ور بھکاریوں اور جیب تراشوں کی بھرمار

وہاڑی شہر میں پیشہ ور بھکاریوں اور جیب تراشوں کی بھرمار

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)عید قریب آتے ہی وہاڑی شہر میں پیشہ وار بھکاری مرد و خواتین نے مصروف بازاروں میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

چوڑی بازار، جناح روڈ، سی بلاک، ریل بازار، مسجد باغ والی بازار، لنڈا بازار اور گول چوک سمیت دیگر علاقوں میں بھیک مانگنے والے شہریوں کو گھیر کر تنگ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس کی چشم پوشی کی وجہ سے بھکاری جیب تراشی اور چوری کی وارداتیں کرنے لگے ہیں۔ عید کی خریداری کرنے والے شہری جیب تراشوں کے ہاتھوں لٹنے لگے اور پیسے دیے بغیر بھکاریوں سے چھٹکارا پانا ناممکن ہو گیا ہے ۔شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ وار بھکاریوں اور جیب تراش گروہوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں