رمضان کا تیسرا عشرہ، درزیوں کی مصروفیات عروج پر

رمضان کا تیسرا عشرہ، درزیوں  کی مصروفیات عروج پر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی شہر بھر کے درزیوں کی مصروفیات عروج پر پہنچ گئیں۔

عید کے قریب آتے ہی کپڑوں کی سلائی کے آرڈرز میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔درزیوں کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے آرڈرز کے باعث بیشتر دکانوں نے نئی بکنگ لینا بند کر دی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔کئی درزیوں نے دکانوں کے باہر نوٹس بھی آویزاں کر دیے ہیں جن میں واضح کیا گیا ہے کہ عید کے لیے مزید کپڑوں کی بکنگ بند کر دی گئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید قریب آنے پر درزیوں کی مصروفیات ہر سال بڑھ جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں