میاں چنوں،بخشی خانہ میں دو قیدیوں میں جھگڑا،ایک زخمی

میاں چنوں،بخشی خانہ میں دو قیدیوں میں جھگڑا،ایک زخمی

ایک دوسرے پر چھریوں کے وار، زخمی ہسپتال منتقل، سکیورٹی سوالیہ نشان

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) تحصیل کچہری میں پیشی کے دوران دو قیدیوں صدام اور سجاد کے درمیان بخشی خانہ میں جھگڑا پیش آیا، جس میں ایک ملزم نے دوسرے پر چھریوں کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ذرائع کے مطابق جھگڑا تلخ کلامی سے شروع ہوا اور جلد ہی ہاتھاپائی میں بدل گیا۔ صدام نے سجاد پر متعدد چھری کے وار کیے ، جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا، تاہم تشویشناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔واقعے کے بعد سکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ پولیس کی موجودگی میں بخشی خانہ میں چھری کا استعمال کیسے ممکن ہوا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ذمہ دار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں