6 جواری گرفتار،داؤ پر لگی رقم موٹرسائیکلیں،موبائل فونزبرآمد

6 جواری گرفتار،داؤ پر لگی رقم  موٹرسائیکلیں،موبائل فونزبرآمد

میلسی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی میلسی کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

تھانہ سٹی میلسی کی حدود، ڈھمکی پل کے قریب بدنام زمانہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا، جہاں تاش کے کھیل میں مصروف 6 جواری گرفتار کر لیے گئے ۔ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 25 ہزار 600 روپے نقدی، موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کیے گئے جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔گرفتار ملزموں میں حاجی عامر آرائیں،شاہ نواز چوہان،محمد شریف گاذر،محمد غازی شیخ،محمد طائف آرائیں اور زبیر جنجوعہ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں