ڈی پی ایس بہاولنگر میں سپیشل بچوں کے عالمی دن پر تقریب
بہاولنگر (خبرنگار) سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈی پی ایس بہاولنگر میں پولیس اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سپیشل بچوں نے ٹیبلو، ملی نغموں اور علاقائی ثقافت پر مبنی خوبصورت پرفارمنس پیش کی جسے حاضرین نے بھرپور داد دی۔تقریب کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی سہیل خان زاہد تھے جبکہ پولیس و سول افسروں، اساتذہ، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔اپنے خطاب میں سہیل خان زاہد نے کہا کہ سپیشل بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں بااعتماد اور خودمختار شہری بنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام سپیشل بچوں کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔