کوٹ ادو شہر میں بھکاریوں کاہجوم، شہریوں کا جینا عذاب

کوٹ ادو شہر میں بھکاریوں  کاہجوم، شہریوں کا جینا عذاب

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ماہ مقدس میں انسدادِ گداگری ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہر میں پیشہ وار بھکاریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

خواتین، شیرخوار بچے ، بوڑھے اور نوجوان لڑکیاں صبح سویرے ہی بازاروں اور سڑکوں پر بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ بھکاری نشہ آور اشیاء استعمال کرتے ہیں اور بچوں سے جبری بھیک منگوائی جاتی ہے ۔ افطاری کے اوقات میں بھی بھکاری گلی محلوں میں گھس کر دروازوں پر دستک دیتے ہیں۔ بعض خواتین بھکاری چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جبکہ بازاروں میں شاپنگ کرنے والی خواتین کے پرس نکالنا معمول بن گیا ہے ۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انسدادِ گداگری ایکٹ پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیا جائے تاکہ شہر میں روزہ دار شہری محفوظ رہ سکیں اور بھکاریوں کی سرگرمیاں محدود ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں