اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،غیر قانونی ہسپتال سیل

اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،غیر قانونی ہسپتال سیل

نجی ہسپتالوں اور کلینکس کا معائنہ،ایک ہسپتال میں اتائی علاج کررہا تھا

وہاڑی، کرم پور (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) کرم پور میں ہیلتھ حکام کی کارروائی کے دوران ایک غیر قانونی ہسپتال سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ناصر حسین عثمانی نے رضوان بابر کے ہمراہ مختلف نجی ہسپتالوں اور کلینکس کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ایک ہسپتال میں اتائی مریضوں کا علاج کرتے ہوئے پایا گیا جبکہ صفائی کے مناسب انتظامات موجود تھے اور نہ کوئی مستند ڈاکٹر موجود تھا۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو سیل کر دیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق عطائیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں