وہاڑی روڈ گرڈ اسٹیشن پر شجرکاری مہم کا افتتاح
ملتان(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکو ملتان سرکل ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ درخت نہ صرف ماحول کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔۔۔
بلکہ نقصان دہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرکے خالص آکسیجن فراہم کرتے ہیں جو انسانی زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 132 کے وی وہاڑی روڈ گرڈ اسٹیشن ملتان میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس شجرکاری مہم کا بنیادی مقصد درختوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اورزیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے۔