ویمن یونیورسٹی ،گریڈ ون سے 16تک ملازمین کی ترقی
جونیئر کلرک،سٹور کیپر ،ڈرائیور،گارڈز،کمپیوٹرآپریٹرز،سیورمین شامل
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کی 13 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گریڈ 01 سے 16 تک کے 90 سے زائد ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق یہ ایک اہم اور خوشگوار پیش رفت ہے جس کے بعد یونیورسٹی کے ملازمین میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ترقی پانے والے ملازمین مختلف کیڈرز سے تعلق رکھتے ہیں جن میں جونیئر کلرک، سٹور کیپر، ڈرائیور، میل سکیورٹی گارڈز، فی میل سکیورٹی گارڈز، کمپیوٹر آپریٹر، سیور مین، سویپر، بس کلینر، بس کنڈیکٹر اور چوکیدار شامل ہیں۔ یہ ترقی مکمل طور پر میرٹ اور سروس رولز کے مطابق دی گئی ہیں تاکہ ملازمین کی کارکردگی کو سراہا جا سکے اور ادارے میں پیشہ ورانہ ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔