جنوبی پنجاب کے کالج پرنسپلز اور عملے کیلئے اعزازات

جنوبی پنجاب کے کالج پرنسپلز اور عملے کیلئے اعزازات

بہترین کارکردگی دکھانے پر تقریب کا اہتمام ، شیلڈز تقسیم کی گئیں

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کالج پرنسپلز اور معاون عملے کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں سرفراز احمد، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب نے ساؤتھ پنجاب انیشیٹو اور کالجز کے دیگر امور کی نگرانی کے لئے کئے گئے دوروں کے نتیجے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسر اور عملے کو اعزاز سے نوازا۔تقریب کے پہلے مرحلے میں چھ بہترین پرنسپلز کو شاندار خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ ان میں ڈاکٹر محمد اکرم (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا، وہاڑی)، مسز اسماء حسین (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن بورے والا، وہاڑی)، مسز بشریٰ خلیل (پرنسپل ایسوسی ایٹ کالج فار وومن میاں چنوں)، ڈاکٹر میمونہ ناز (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف ہوم اکنامکس ملتان)، مسز فوزیہ سہیل (پرنسپل گورنمنٹ فاطمہ جناح گریجویٹ کالج فار وومن ملتان) اور مسز سعدیہ رشید (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن رحیم یار خان) شامل ہیں۔

 اعزازات 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں