شہریوں کی تفریح کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، وسیم حسن

 شہریوں کی تفریح کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، وسیم حسن

ایم ڈی ہارٹی کلچر اتھارٹی کا دورہ پیر خورشید کالونی پارک وہائی کورٹ گرین بیلٹ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر اتھارٹی ملتان سید وسیم حسن نے پیر خورشید کالونی پارک اور ہائی کورٹ روڈ کی گرین بیلٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئینی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے پارک میں لینڈ اسکیپ ورک اور شجرکاری کے امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پارکوں کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کے لئے لینڈ اسکیپنگ کے کام کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ مختلف پارکوں اور گرین بیلٹس میں موسمی پھولوں کی شجرکاری اور تزئین و آرائش کا عمل بھی جاری ہے ۔سید وسیم حسن کا کہنا تھا کہ ہارٹی کلچر اتھارٹی شہر کی گرین بیلٹس اور پارکوں کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں