سکولوں کے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیوں میں کمی لانے پر غور

سکولوں کے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیوں میں کمی لانے پر غور

طلبا کی کارکردگی میں بہتری، سلیبس کی بروقت تکمیل کیلئے فیصلہ کیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)سکولوں کیلئے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیوں میں کمی لانے پر غور جاری ہے ، جس کا مقصد تعلیمی سال کے دوران طلباء کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سلیبس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے ۔پرائیویٹ سکولوں نے آئندہ تعلیمی سال میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعلیمی سال کم از کم 180 دن تک بڑھایا جا سکے ۔ قاضی نعیم انجم سربراہ پاک ایوانِ تعلیم نے تجویز دی کہ گرمی کی چھٹیاں 2 ماہ جبکہ سردی کی چھٹیاں جنوری میں 10 دن کے لئے دی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں