وائس چانسلر کا دورہ نشتر ہسپتال طبی سہولیات کا جائزہ

وائس چانسلر کا دورہ نشتر ہسپتال  طبی سہولیات کا جائزہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے یونیورسٹی اور نشتر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور۔۔۔

 تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کے لیکچرز کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں وائس چانسلر نے نشتر ہسپتال کے وارڈ 16 اور لیبر روم کا دورہ کیا جہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور علاج معالجہ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں