حضرت علی ؓ کی شجاعت ، بہادری عدل ضرب المثل،عمران مصطفی
ملتان (کرائم رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیر اہتمام مدرسہ فیضان قرآن المجاہد کالونی کچی سرائے میں۔۔
یوم شہادت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کو اللہ رب العزت نے وہ شان اور عظمتیں عطا کیں جو پوری کائنات میں کسی اور ہستی کو حاصل نہیں ہوئیں۔ڈاکٹر کھوکھر نے مزید کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کا اثر تھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے علم، شجاعت اور حکمت کے ذریعے اسلام کا پرچم بلند رکھا۔ مشکل حالات میں آپ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ منتخب ہوئے اور اپنے فیصلوں سے ان حالات کا مقابلہ کیا۔
عمران مصطفی