چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2دکاندار پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
ملتان(کرائم رپورٹر)چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
۔قطب پور پولیس کو طاہر حمید نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم علی اور مصطفی کی دکانوں پر کم عمر بچے مزدوری کرتے ہوئے پائے گئے۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔