اغوا کے واقعات ، سات افراد غائب، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں اغوا کے متعدد واقعات میں پولیس نے آٹھ نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔
سٹی شجاع آباد پولیس کو شرافت نے بتایا کہ گھر پہنچنے پر بیوی سمیرا موجود نہیں تھی، جسے ملزم اکبر، رمضان اور اظہر اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔ نسیم بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی رابعہ کو ملزم شہزاد اور بلال اغوا کر کے نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہوئے ۔صدر شجاع آباد پولیس کو الٰہی بخش نے اطلاع دی کہ ملزم عثمان ماریہ، بشریٰ اور آصف کو اغوا کر کے لے گئے ۔ جلیل آباد پولیس کو ناصر اقبال نے بتایا کہ نامعلوم ملزموں نے اس کی بیٹی آمنہ کو اغوا کر لیا۔ ممتازآباد پولیس کو راشدہ پروین نے بتایا کہ اس کے شوہر عابد حسین کو نامعلوم ملزم اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔