ٹریفک حادثہ میں نوجوان کو ہلاک دوسرے کو زخمی کرنے پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )ٹریفک حادثہ میں نوجوان کو جاں بحق دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
صدر شجاع آباد پولیس کوغلام حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار شہزاد اور حماد جارہے تھے کہ تیزرفتار رکشہ اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا حماد علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل اور رکشہ ڈرائیور نامعلوم فرار ہوگیا ۔