پنچایت میں دو افراد کا قتل ،حکام سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ

پنچایت میں دو افراد کا قتل ،حکام سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ملزم کی گرفتار ی کا دعویٰ جبکہ ملزم شہزاد بھولا نے خود گرفتار ی دی ،شہری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)بورے والا کے تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں احاطہ کے تنازع پر صلح کے لیے بلائی گئی پنچایت میں فائرنگ سے دو افراد کا قتل اور ایک زخمی ہونے کا معاملہ۔مقامی افراد نے انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پولیس اور دیگر ادارے سنگین تنازع سے بروقت آگاہ کیوں نہ ہوئے ۔ تنازع کئی ماہ سے جاری تھا لیکن انتظامیہ کی عدم مداخلت سے معاملہ شدت اختیار کر گیا۔پولیس افسران نے سوشل میڈیا پر ملزم کی فوری گرفتاری کے دعوے کیے ، حالانکہ ملزم شہزاد عرف بھولا خود پیش ہو کر گرفتار ہوا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق مقتولین شریف خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور چھپڑ پر قبضے کے مسئلے پر محکمہ مال بھی ملوث تھا۔ پنجاب حکومت کی ہدایت اور مقتول فریق کی درخواست کے باوجود مسئلے پر نوٹس نہ لینا مجرمانہ غفلت ہے ، جس کی وجہ سے دو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بچوں کا مستقبل متاثر ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں