تاجروں کو واجبات اور سالانہ فیسیں جمع کرانے کی تاکید
ٹریڈ چیمبر خانیوال کا جنرل اجلاس، تین ماہ میں الیکشن کرانے کی ہدایت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریڈ چیمبر خانیوال کا جنرل اجلاس ممتاز تاجر رہنما حاجی شیخ اکمل کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری محمد سلیم پراچہ نے چلائی۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری نے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے تمام بازاروں کے صدور کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں تین ماہ کے اندر الیکشن کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ تاجروں کی حقیقی نمائندگی کو فروغ مل سکے ۔ اس موقع پر سابقہ ٹریڈرز چیمبر کی کابینہ کو ہدایت کی گئی کہ بقایا واجبات نئی باڈی کے پاس جمع کروائے جائیں۔اجلاس میں چیمبر کے مالیاتی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور ممبران کو گزشتہ سال کی فیسیں فوری جمع کروانے کی تاکید کی گئی۔ اجلاس سے شیخ عارف، شیخ جہانگیر، رانا معین، ارشاد گادھی سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے خطاب کیا۔اجلاس میں رانا فیصل، شیخ سرور، حاجی عبد الرحمن، حکیم الدین، شیخ امتیاز، شیخ کامران، اشرف مغل، عامر مغل، عابد عقیل، سید ناصر علی شاہ، اورنگزیب، حاجی افضل، اجمل صدیقی، شیخ توقیر، شیخ کامران، حاجی یاسین، رانا فرمان علی اور حاجی رشید سمیت بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی اور شیخ اکمل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔