لودھراں میں ٹرانسپورٹ اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

لودھراں میں ٹرانسپورٹ اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

207 گاڑیوں کی چیکنگ، 23 کے چالان، زائد وصول شدہ رقم مسافروں کو واپس

لودھراں (سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں لودھراں میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور ان کا عملہ مختلف روٹس پر گاڑیوں کی انسپکشن کر رہا ہے ۔کارروائی کے دوران 207 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ اوورچارجنگ پر 23 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور 7 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ زائد وصول کیے گئے 18 ہزار 700 روپے مسافروں کو واپس بھی کرائے گئے ۔سیکرٹری آر ٹی اے زاہد حسن نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو کرایوں کی مد میں اوورچارجنگ کی اجازت نہیں ہے اور انہیں مقررہ کرائے ہی وصول کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو مجموعی طور پر 70 ہزار 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں