پٹواری کی ملی بھگت سے درختوں سمیت زمین پر قبضہ کا الزام

پٹواری کی ملی بھگت سے درختوں سمیت زمین پر قبضہ کا الزام

قتل کی دھمکیاں، تین مرلہ زمین واگزار کرائی جائے ، متاثرہ کی حکام سے اپیل

وسندے والی (نامہ نگار) شاہ جمال کے نواحی علاقے کے رہائشی غلام یاسین نے اپنی زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔غلام یاسین نے ایک ویڈیو بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ محمد فاروق اور بشیر احمد نے مبینہ طور پر پٹواری راشد ملانہ کے ساتھ مل کر ان کے ملکیتی رقبے پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ان کے مطابق ان کا تین کنال دس مرلہ رقبہ، جو کھاتہ نمبر 82 اور مربع نمبر 39 میں واقع ہے ، میں سے تین مرلے سے زائد زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے جہاں ان کے قیمتی درخت بھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ زمین کے معاملے پر اعتراض کرنے پر انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ غلام یاسین نے کمشنر ڈیرہ غازی خان، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر قبضہ واگزار کرایا جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں