ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی، دو افراد زخمی
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)بستی ڈنگا نزد ڈنگا نالہ، چوک قریشی کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور۔۔۔
انڈس ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں46سالہ سجیل احمد ولد قاضی اخلاق احمد اور 49سالہ قاضی آفتاب ولد قاضی اخلاق احمد سکنہ گلگشت کالونی ملتان شامل ہیں۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گاڑیوں کی تکنیکی حالت خصوصاً ٹائروں کو درست حالت میں رکھیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔