عید سے قبل وارداتوں کی لہر، شہری پریشان
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)عید کے قریب شہر میں وارداتوں کی بڑھتی ہوئی لہر سے شہریوں میں خوف و تشویش پائی جاتی ہے ۔۔۔۔
تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں دو ڈاکو محمد اکرم نے اسلحے کے زور پر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔اسی علاقے میں دو چوری کی وارداتیں بھی ہوئیں، پہلی میں نامعلوم چور نے 5 لاکھ مالیت کے مویشی چوری کیے جبکہ دوسری واردات میں اسٹور سے گاڈر، ٹوٹیاں اور دیگر اشیاء چوری ہو گئیں۔ پولیس نے وارداتوں کی تفتیش شروع کر دی ہے اور شہریوں نے حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔