بی آئی ایس پی میں بے ضابطگیاں رقوم میں بلا جواز کٹوتیاں جاری
ٹاٹے پور (نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم سے مستحق خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔۔۔
، کیونکہ ریٹیلرز کی جانب سے رقم میں 1000 سے 1500 روپے تک بلا جواز کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض ریٹیلرز نے علیحدہ افراد مقرر کر رکھے ہیں جو مخصوص خواتین سے رقم وصول کرتے ہیں جبکہ سفارشی افراد کو مکمل رقم باعزت طور پر فراہم کی جاتی ہے ۔ اس صورتحال سے کئی مستحق خواتین مالی طور پر متاثر ہو رہی ہیں اور امداد سے محروم ہونے پر شدید پریشان ہیں۔