چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار

 چوری شدہ موٹر سائیکل  برآمد، ملزم گرفتار

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) پٹرولنگ پوسٹ سورو موڑ کے انچارج سب انسپکٹر محمد عابد نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل وہاڑی سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے برآمد کر لی گئی۔۔۔۔

 مزید کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار محمد عامر ولد فیاض احمد، سکنہ کوٹ غلام قادر، ضلع وہاڑی کے خلاف تھانہ کرم پور میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر وہاڑی رانا تنویر سرور نے شفٹ انچارج معظم عباس اور پٹرولنگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں