ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہونے کے واقعہ پر پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
۔ڈی ایچ اے پولیس کو نور الحسن نے بتایا کہ اس کا کزن مجتبیٰ کھر گاڑی میں جا رہا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار اوور سپیڈ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سامنے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں مجتبیٰ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مدعی کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔