ویسٹ مینجمنٹ،ڈیلی ویجز ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم
افسروں نے تنخواہوں کے 2کروڑ روپے ہڑپ کرلئے ، گھروں میں فاقے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے دو، دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کام بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے ، جس کے باعث شہر میں صفائی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ملازمین کے مطالبات اور تنخواوں کی ادائیگی حق ،محنت کش یونین سی بی اے ،میونسپل ایمپلایز ویلفیئریونین ،غازی یونین،مزدور یونین،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی یونینز پر مشتمل گرینڈ الائنس نے خیام سینماا ورکشاپ کی چار دیواری کے اندر رولز اینڈ ریگو کیشن کے مطابق احتجاج ریکاڈ کرایا ملازمین کا کہنا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن سکینڈل میں ملوچ صفائی کنٹریکٹرز نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افسروں کی ملی بھگت سے غریب صفائی ورکرز کے تنخواہوں کی مد میں 7 کروڑ روپے سے زائد ہڑپ کر لئے ہم روزانہ گندگی اور کوڑے کرکٹ میں کام کر کے ملتان کو صاف ستھرا رکھتے ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں بروقت تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔ مسلسل دو ماہ سے اجرت نہ ملنے کے باعث ان کے گھروں میں مالی مشکلات شدت اختیار کر گئے ہیں ۔مظاہرین نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے اور بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ \"ہم گندے کوڑے میں ہاتھ ڈال کر شہر کو صاف رکھتے ہیں، مگر ہمارے اپنے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے ۔ ہمارے بھی بچے ہیں۔، ہمیں بھی ان کے لئے کپڑے اور ضروریات خریدنا ہوتی ہیں اگر تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہ کی گئی تو وہ کل سے مکمل ہڑتال پر چلے جائیں گے ، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔