میپکو: لائن مین گریڈ II پروموشن کے نتائج جاری

میپکو: لائن مین گریڈ II  پروموشن کے نتائج جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے مظفرگڑھ اور بہاولنگر کے اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈ II کے عہدے پر پروموشن امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ ۔

۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای ظلے ہما کے مطابق مظفرگڑھ سرکل ٹریننگ سنٹر میں منعقدہ پروموشن ٹریننگ امتحان میں انصر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ممتاز حسین دوسری اور محمد شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مزید کامیاب ہونے والوں میں محمد عاصم رشید، اعجاز حسین خان، محمد عابد علی، محسن عباس، نواز اقبال، محمد شاہد فرید اور اعجاز حسین شامل ہیں۔بہاولنگر سرکل کے اسسٹنٹ لائن مین کلیم اللہ اور جعفر حسین نے بھی پروموشن ٹریننگ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں