ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت، نامعلوم ڈرائیور پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثے میں شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
سٹی شجاع آباد پولیس کو حادثے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق نامعلوم ڈرائیور تیز رفتاری اور غفلت سے گاڑی چلاتے ہوئے فلائی اوور پر موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں محمد علی شدید زخمی ہوگیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ۔