بچے کے اغوامیں ملوث ملزموں پر مقدمہ قائم
ملتان (کرائم رپورٹر )سیتل ماڑی پولیس نے بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
پولیس کو ثمینہ بی بی نے بتایا کہ بہن کے گھر آئی ہوئی تھی میرا بیٹا سلمان چیز لینے باہر گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔