میوزک نائٹ پر مقدمہ، ساؤنڈ سسٹم ضبط، ایک گرفتار

میوزک نائٹ پر مقدمہ، ساؤنڈ سسٹم ضبط، ایک گرفتار

گاؤں میں چھاپہ ،عباس انصاری موقع پر پکڑا گیا، فاروق وٹو ودیگر ملزم فرار

گگومنڈی (نامہ نگار) عید ملن پارٹی کے دوران میوزک نائٹ منعقد کرنے اور اونچی آواز میں گانے چلانے پر زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نواحی گاؤں 169ای بی کے رہائشی فاروق وٹو نے اپنے احاطہ میں ٹینٹ لگا کر دوستوں کو مدعو کیا اور ساؤنڈ سسٹم پر اونچی آواز میں گانے چلائے جا رہے تھے جس سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔اطلاع ملنے پر تھانہ گگومنڈی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا غضنفر عباس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو پولیس کو دیکھتے ہی فاروق وٹو سمیت دیگر افراد فرار ہو گئے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا اور عباس انصاری سکنہ 173ای بی کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں