بوریوالا :نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کے چوکیدار قتل کردیا
مقتول اڈا پل کھادر پر دکانوں کی چوکیداری پر مامور تھا، پولیس کی کارروائی جاری
بوریوالا (سٹی رپورٹر) تھانہ فتح شاہ کے علاقے اڈا پل کھادر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان چوکیدار مقصود وسیر ولد شامند خان وسیر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ مقتول اڈا پل کھادر پر دکانوں کی چوکیداری پر مامور تھا۔ریسکیو ٹیم نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ تھانہ فتح شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات معلوم کرنے کے لیے قریبی مقامی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔شہری حلقوں نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سکیورٹی کے اقدامات فوری طور پر مضبوط کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے ۔