خواتین پر تشدد، سسرالیوں کیخلاف مقدمات درج

 خواتین پر تشدد، سسرالیوں کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے خواتین سے مارپیٹ کے مختلف واقعات میں ملوث سسرالیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔۔

 وومن پولیس کو عائشہ نے بتایا کہ وہ اپنے 2 سالہ بیٹے ارشمان کے چیک اپ کے لئے گھر سے نکلی تو اس دوران اس کا شوہر نعمان، دیور ذیشان اور ساس موقع پر آ گئے اور بچے کو چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزموں نے اسے تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔اسی تھانے میں بینش نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر طاہر نے گھریلو تنازع پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور تھپڑوں سے مارپیٹ کر کے زخمی کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں