ایم اے پاس نوجوان لڑکی پراسرار طور پرلاپتہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موضع گرمانی شرقی کی رہائشی ایم اے انگلش پاس نوجوان لڑکی انیسہ عاشق 11 مارچ کو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔۔۔۔
لڑکی کی شادی 30مارچ کو طے تھی جس سے صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے موبائل فون اور دیگر شواہد کی مدد سے مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ مبینہ روابط کالعدم تنظیم سے جوڑے جا رہے ہیں، تاہم حتمی تصدیق نہیں ہوئی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔