مشرق وسطیٰ کے جنگی حالات ،پاکستانی سفارتی کوششیں لائق تحسین قرار
گگومنڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد آرائیں نے امریکہ، اسرائیل اور ۔۔۔
ایران کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی سفارتی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں شہباز شریف نے انتہائی دانشمندی اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے رکھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارتکاری کو فروغ دیا ہے۔