ڈی پی اولودھراں کی تھانہ گیلے وال میں کھلی کچہری ،مسائل سنے
متعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری ، فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق نے تھانہ گیلے وال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعدد شکایات پر موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کہا کہ عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سن کر فوری حل یقینی بنائیں۔ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔