چور گینگ کے دو ارکان گرفتار 6 لاکھ کے مویشی برآمد

چور گینگ کے دو ارکان گرفتار 6 لاکھ کے مویشی برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ مظفرآباد چوکی القریش نے مویشی چور گینگ کے دو ارکان، بلال عرف بلالی اور ساجد گرفتار کرلئے۔

دونوں ملزم چھ مقدمات میں اشتہاری تھے ۔کارروائی کے دوران پولیس نے چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی اور 50 ہزار روپے نقد برآمد کئے۔ دوران تفتیش ملزموں نے مویشی چوری کے چھ مقدمات کا انکشاف کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں