ایک سالہ بچے سمیت 7 افراد کو اغوا کرلیا گیا

ایک سالہ بچے سمیت  7 افراد کو اغوا کرلیا گیا

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

بی زیڈ پولیس کو بشیر نے بتایا کہ ان کی بیٹی دوائی لینے گئی تھی، جسے ملزم تنویر اور تین نامعلوم ساتھی زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔الپہ پولیس کو خوشحال نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک سالہ احمد حسن گھر میں کھیل رہا تھا، جو اچانک غائب ہو گیا اور نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔ سٹی جلالپور پولیس کو ایوب نے بتایا کہ ملزم عاشق علی نے ان کی بیٹی زینت ایوب کو اغوا کیا۔سٹی شجاع آباد پولیس کو غلام عباس نے اطلاع دی کہ بھائی حیدر علی گھر سے باہر گیا اور واپس نہیں آیا، جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔ سیتل ماڑی پولیس کو شاہدہ بانو نے بتایا کہ ان کی بیٹی 16 سالہ اشری قمر کو اغوا کر لیا گیا، جبکہ کینٹ پولیس کو بشرہ پروین نے اطلاع دی کہ ان کا بیٹا زین بھی اغوا ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں