وہاڑی:دو موٹر سائیکلوں کے تصادم سے دو افراد زخمی

وہاڑی:دو موٹر سائیکلوں کے تصادم سے دو افراد زخمی

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) چک نمبر 89 ڈبلیو بی ملتان روڈ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور موٹر بائیک سروس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ دوسرے زخمی کو مزید علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ممکنہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور موٹر سائیکل چلانے کے دوران ہیلمٹ استعمال کریں، اور ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 سے رابطہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں