ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں کیخلاف کریک ڈائون، 4 گرفتار

 ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں  کیخلاف کریک ڈائون، 4 گرفتار

میلسی (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر تحصیل میلسی میں غیر قانونی ایل پی جی دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی ڈیکینٹنگ میں استعمال ہونے والا خطرناک سامان قبضے میں لے لیا اور چار افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے ۔حکام کے مطابق یہ کارروائیاں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں