بورے والا ‘پولیس کے چھاپے‘ مجرا پارٹی اور جواری گرفتار

بورے والا ‘پولیس کے چھاپے‘ مجرا پارٹی اور جواری گرفتار

رقاصاؤں سمیت 7اورکبوتر بازی پر 8ملزم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

بورے والا (نمائندہ دنیا ) سرکل پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران مجرا پارٹی اور کبوتر بازی پر جواء کھیلنے والے 15افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں گگو پولیس اور تھانہ شیخ فاضل پولیس نے حصہ لیا۔تھانہ شیخ فاضل پولیس نے ایس ایچ او راؤ یاسر نواز کی سربراہی میں 409ای بی میں چھاپہ مارا جہاں مبین اسلم کی شادی کی تقریب میں مجرا پارٹی جاری تھی۔ فوزیہ، کومل اور ثوبیہ سکنہ پتوکی نامی رقاصائیں نیم برہنہ حالت میں فحش گانوں پر رقص کر رہی تھیں۔

پولیس نے تینوں رقاصاؤں سمیت چار تماشائیوں آصف اقبال، ریاض، اللہ دتہ اور عفان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور سات نامعلوم افراد سمیت 14ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسری کارروائی گگو پولیس نے 231 ای بی چوک میں کی جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر محسن شہزاد، صابر، ابرار، احسن شہزاد، غلام فرید عرف مقبول احمد، محمد حسین، عطاء محمد اور ظفر محمود کو کبوتر بازی پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے موقع سے نقد رقم، موبائل فونز اور موٹر سائیکل تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں